کاش کہ انسان نہ بنتا. مسعود قمر کی لکھت.

Masood Qamar Via Masood Qamar
کو کھ میں بنتی بچی
گلی سے آواز آئی ،، امام حسین کا روضہ دیکھو ، مچھلی والی پری دیکھو ، بارہ من کی دھوبن دیکھو ،، میں نے ماں سے چوری چوری پیالی میں آٹاڈالا اور گلی میں بارہ من کی دھوبن دیکھنے چلی گئی، مگر،،،،،، مگر جب گھر آئی تو ،، بارہ من کی ماں ،، بن چکی تھی، میں نے اماں بابا سے چوری چوری ،، گڈے گڈی،، کا بیاہ رچایا ، مگر ،،،، مگر گڈے کے باراتیوں نے میرے گھونگٹ کو لیر و لیر کیا اور اس کا سہرا بنا کے اپنے ماتھوں پہ سجایا، اور بیاہ کا کھانا سوگواروں کے آگے رکھ دیا گیا ، میری ماں نے کمیٹی ڈالی اس کمیٹی سے شرینی خریدی اور آدھے میٹر کی چنری میرے سر پہ ڈالی اور مجھے سپارہ پڑھنے کے لیے حافظ جی کے پاس چھوڑ آئی ، حافظ جی نے میرے ہاتھ میں اپنا ،، رول ،، تھما دیا ، میرے ہاتھ بغیر لکیروں والے ہاتھ بن گئے ، میرے ہاتھوں پہ اب کسی بھی مہندی کا رنگ نہیں چڑھتا ، میرے محلے کے درزی نے دنیا کا پہلا پانچ سالہ سائیز کا برقع مجھے سی کر دیا مگر ،،،،، مگر یہ برقعح میری دو ٹانگوں کے درمیان سے نکلنے والے خون کی پردہ پوشی نہ کر سکا۔ میرے باپ نے میری ماں کو مار کر میرے نانا کے گھر بھیج دیا ، رات کو میں نے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے ،، چڑی روٹی ،، بنا کر باپ کو کھلائی مگر،،،،،،، مگر صبح مجھے اپنی شلوار سے خون کے دھبے دھونے پڑے ،، پاگل خانے نے پاگل خانے میں جگہ نہ ہونے کی بنا پہ مجھے بازاروں میں پھینک دیا اور اب،،،،،،،، اب چار گواہ نہ ہونے کی بنا پہ پھولا ہوا پیٹ لیے جیل میں بیٹھی ہوں ۔
ماں مجھے کوکھ میں نہ پال ، درندے مجھے تیری کوکھ میں ماں بنا دیں گئے ، ماں مجھے کوکھ میں ماں بننے سے روک لے ،، ماں ،،، اٹھ غسلخانے میں جا ،ماں ،،، مجھے گندی نالی میں بہا دے،
ماں مجھے کوکھ میں ماں بننے سے روک لے
ماں مجھے کوکھ میں ماں بننے سے روک لے
ماں مجھے گندی نالی میں بہا دے
ماں مجھے گندی نالی میں بہا دے

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.