سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک سے

  نہایت عمدہ اور دلچسپ لمحہ لمحہ داستان ۔

  • اس پر شکریہ ادا کرتے ہوئے آئی اے رحمان صاحب نے انتہائی اہم جملہ ادا کیا۔ میرے خیال میں یہ جملہ پوری کارروائی کا سب سے اہم جملہ تھا۔ انہوں نے عرض کی کہ جناب چیف جسٹس ! چائے نہیں انصاف چاہیے ۔

1.

چیف جسٹس نے انتہائی سنجیدگی سے ریمارکس دئیے کہ ‘‘جمہوریت کو کوئی خطرہ  نہیں، جمہوریت نہیں تو میں بھی نہیں رہوں گا‘‘۔
2.

وڑائچ صاحب نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ اور سچ کی سزا ہے ، لیکن کسی ایک جھوٹ کے نام پر آزادیٔ صحافت بند نا کی جائے ۔ کچھ ایسا نہ کریں جس سے میڈیا کی آزادی کو نقصان پہنچے ۔ قانون کی سزا سے پہلے ایک وارننگ دی جائے ۔

لاہور: ( اجمل جامی ) چھٹی کے روز صبح سویرے دھندلا لاہور ڈاکٹر شاہد مسعود کو بانہیں پھیلائے سپریم کورٹ رجسٹری میں خوش آمدید کہہ رہا تھا۔ کورٹ روم نمبر ایک سے متصل بار روم میں درجنوں وکلاء اور صحافی نو بجے ہی بیٹھے چائے کی چسکیاں لے رہے تھے اور کبھی سرگوشیوں اور کبھی برملا با آواز بلند پوچھ رہے تھے کہ کی بنے گا اج ڈاغٹر دا؟ کوئی ثبوت وی ہیگا ایہدے کول یا ایویں ہوائیاں نیں؟۔ ڈاکٹر صاحب بھی وقت سے پہلے نو بجے کے آس پاس ہی اسی روم میں آفتاب باجوہ، اظہر صدیق، عبداللہ ملک اور دیگر وکلاء کے ہمراہ بیٹھے چائے نوش فرماتے رہے۔ اچانک سنا کہ موصوف فرما رہے ہیں، یہ کون ہیں فرانز ک والے ؟۔۔ انہیں نہیں معلوم ان کا ٹاکرا بیک وقت ایک صحافی اور ڈاکٹر سے ہو گیا ہے۔ بعد میں ڈاکٹر صاحب تحقیقاتی صحافت پر وکلاء کو گپ شپ کے انداز میں لیکچر دیتے رہے۔ پونے دس بجے کورٹ روم نمبر ون کچھا کھچ بھر گیا۔ دس بجے کورٹ روم کا پراجیکٹر آن کر دیا گیا۔ معلوم ہوا آج بھی ڈاکٹر صاحب کی کوئی ویڈیو پیش کی جائے گی۔ کاشف عباسی، حامد میر، فہد حسین، منصور علی خان، سعد رسول، مظہر عباس، اسد اللہ خان، اسد کھرل، عارف نظامی، نسیم زہرہ، مجیب الرحمن شامی، آئی اے رحمان، چوہدر ی غلام حسین، آفتاب اقبال، ضیا شاہد، کامران خان، میاں عامر محمود، سہیل وڑائچ، عارف حمید بھٹی، اسلام آباد سے عاصمہ شیرازی، قیوم صدیقی، عمران وسیم، اے وحید مرا

Source: سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک سے

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.